‘شہدائے اے پی ایس کو نہیں بھولے، معصوموں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی’

یوم شہدائے اے پی ایس کے حوالے سے اپنے ایک پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ معصوم شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ شہدائے آرمی پبلک سکول کو یاد کرتے ہوئے آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ معصوم شہید بچوں اور ان کے خاندانوں کی قربانیاں ناقابل فراموش اور وطن سے ان کی محبت کی عکاس ہیں۔ آرمی چیف نے شہدائے آرمی پبلک سکول کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.