شیخ رشید آج راولپنڈی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے

راولپنڈی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد آج راولپنڈی میں ہونے والے جلسے میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کریں گے ۔ لیاقت باغ میں ہونے والے اس اہم جلسے کیلئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پارٹی کارکنوں کے علاوہ رہنمائوں کی بڑی تعداد اس جلسے میں شریک ہوگی ۔ جلسے کی خاص بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی اس جلسے میں خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.