شیخ رشید کے بعد فواد چوہدری بھی حکومتی فیصلے کے خلاف۔ پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چئیرمین شپ کے خلاف ابھرتی آوازیں۔ شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے علیحدہ ہو جائیں ، فواد چوہدری۔

بادبان رپورٹ
شیخ رشید کے بعد فواد چوہدری بھی حکومتی فیصلے کے خلاف۔
پبلک اکائونٹس کمیٹی کی چئیرمین شپ کے خلاف ابھرتی آوازیں۔
شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے علیحدہ ہو جائیں ، فواد چوہدری۔
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کو کرپشن کیخلاف بطور ڈھال استعمال کر رہے ہیں، وہ اس سے الگ ہو کر مقدمات کا سامنا کریں۔

دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے 22 سال کرپشن کے خلاف جدوجہد کی، ان کی کرپشن کے خلاف لڑائی اپنی ذات کے لئے نہیں بلکہ عوام کے لئے تھی۔