شی جن پنگ کیلئے تاحیات صدر رہنے کی راہیں ہموار

بدعنوانی کے خلاف سخت مہم چلائی ہے اور پارٹی کے دس لاکھ سے زیادہ ارکان کو سزا دی ہے، اس سے ان کی مقبولیت میں خاصا اضافہ ہوا۔ شی جن پنگ کے عہدے کی مدت 2023 میں ختم ہو رہی تھی، اب وہ چاہیں تو تاحیات صدر رہ سکتے ہیں۔ ماؤ زے تنگ کے بعد شی جن پنگ پہلے سربراہ ہیں جن کے نظریات کو کمیونسٹ پارٹی کے منشور کا حصہ بنایا گیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آئین میں تبدیلی کی منظوری نیشنل پیپلز کانگریس نے اپنے سالانہ اجلاس کے موقعے پر دی۔ 2964 ارکان پر مشتمل اس ادارے کے دو ارکان نے اس تبدیلی کے خلاف ووٹ دیا، جبکہ تین نے رائے شماری سے اجتناب کیا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.