صارفین بہت جلد ہولو گرافک فون کی سہولت سے فائدا اٹھا سکیں گے

گزشتہ سال ریڈ نامی کیمرہ کمپنی نے دنیا کے پہلے ہولوگرافک سمارٹ فون ہائیڈروجن ون کو متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا اور اب اس کی دستیابی کی تاریخ سامنے آگئی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ہولوگرافک ڈسپلے والا یہ فون پری آرڈر میں اپریل میں ممکنہ طور پر دستیاب ہوگا جبکہ موسم گرما میں اسے صارفین کو پہنچانے کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں اب اس فون میں کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔ اب یہ فون کوالکون سنیپ ڈراگون 835 پراسیسر کے ساتھ ہوگا جبکہ ہیڈ فون جیک اور ڈوئل سم سلاٹ بھی دی جائے گی۔ اس فون کا ڈسپلے میں 5.7 انچ کے دیگر فونز کے مقابلے میں کچھ بڑا اور معمولی موٹا ہوگا، اس کے ساتھ 4500 ایم اے ایچ کی بیٹری بھی ہوگی جو کہ اس کے فور ویو یا فور وی فیچر کے لحاظ سے حیران کن نہیں۔

فور وی ٹیکنالوجی ہی درحقیقت اس فون کو دیگر کے مقابلے میں منفرد بناتی ہے جس کی مدد سے یہ ڈیوائس ٹو ڈی میڈیا، تھری ڈی اسٹریو، اگیومینٹڈ رئیلٹی، ورچوئل رئیلٹی اور مکسڈ رئیلٹی وغیرہ کو اضافہ گلاسز یا ہیڈسیٹ کے بغر ہینڈل کرسکے گی۔ کمپنی نے ابھی تک وضاحت نہیں کی کہ یہ فیچر کیسے کام کرے گا۔ تاہم کمپنی نے اس فون کی زیادہ تفصیلات اس وقت ظاہر نہیں کی تھیں حالانکہ یہ ڈیوائس 1 ہزار ڈالرز سے زائد قیمت پر پری آرڈر پر دستیاب ہے۔ تاہم اب ایک یوٹیوب ویڈیو میں اس فون کے پروٹوٹائپ ماڈلز پر روشنی ڈالی گئی ہے اور اس پراسرار فون کے بارے میں کافی کچھ معلوم ہوا ہے۔

گزشتہ سال اس کے پروٹو ٹائپ ورژن میں ہولوگرافک ڈسپلے کو تو نہیں دکھایا گیا تاہم کمپنی نے ویڈیو پوسٹ کرنے والے کو ٹو ڈی مواد کو فور ڈی میں تبدیل کرتے ضرور دکھایا۔ اس فون میں ویڈیو ریکارڈ کے لیے بھی ایک بٹن مختص کیا گیا ہے جبکہ سائیڈ میں گرپس، یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ، ہیڈ فون جیک، ٹاپ پر اسپیکر اور سپر ہائی ریزولوشن ڈسپلے۔ ویسے تو یہ کوئی حیران کن نہیں مگر اس کے بیک پر موڈیولر ایسیسریز کو منسلک کیا جاسکتا ہے اور یہ دیگر کمپنیوں سے بالکل مختلف ہے۔

اس کے کیمرہ لینس تک کو بدلا جاسکتا ہے اور کمپنی کے مطابق یہ ایسا فون نہیں جسے ہر ایک خرید سکے یا سراہ سکے۔5.7 انچ کی ہائیڈروجن ہولوگرافک ڈسپلے اکیومنٹ رئیلٹی، ورچوئل رئیلٹی اور مکسڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی کو بھی سپورٹ کرتا ہے۔ اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ اس فون میں متعدد اضافی فیچرز بھی دیئے جائیں گے اور کمپنی کے مطابق اس میں ریڈ کیمرہ پروگرام بھی ہوگا جس سے صارفین تھری ڈی مواد کو .h4v میں بدل سکیں گے۔ اس فون کا ٹائیٹینیم ورژن 1595 ڈالرز کا ہوگا جبکہ ایلومینیم ورژن کی قیمت 1195 ڈالرز ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*