صدرمملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس تیرہ اگست کوطلب لا

 (9 اگست 2018) صدرمملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس تیرہ اگست کوطلب کر لیاہے ۔ نگراں وزیراعظم نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کی سمری صدر کوبھجوائی تھی۔

ذرائع کے مطابق صدر نے قومی اسمبلی کااجلاس تیرہ اگست کوبلانے کی سمری منظور کر لی ہے۔ پہلے دن کے اجلاس میں نومنتخب اراکین قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے۔ا سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق بھی بحیثیت رکن قومی اسمبلی حلف اٹھائیں گے

 نومنتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیں گے۔ تمام نومنتخب اراکین کو ناموں کے حروف تہجی کے مطابق نشستیں الاٹ ہونگی۔ حلف اٹھانے کے بعد تمام ارکان کو اسپیکر باری باری اپنے روسٹرم پر طلب کریں گے جووہاں حلف نامہ کے رجسٹر پر دستخط کرے گا۔ پارلیمانی رویات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق اراکین کومبارکباد دیں گے۔ ارکان کی حلف برداری کے بعداسپیکر کا انتخاب ہو گا

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*