صدر مملکت ممنون حسین نے غیر ملکی دورہ ملتوی کر دیا

صدر مملکت ممنون حسین نے نو منتخب وزیر اعظم کی حلف برداری کی تقریب کے باعث غیر ملکی دورہ ملتوی کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین 16سے 19 تاریخ تک ایڈنبرا جا رہے تھے جبکہ گزشتہ روز وزیر قانون علی ظفر نے صدر مملکت سے ملاقات کی تھی اور انہیں دورہ ملتوی کرنے پر قائل کیا۔صدر مملکت ممنون حسین اب نو منتخب وزیر اعظم کی حلف برداری کے بعد غیر ملکی دورہ کرینگے۔

واضح رہے کہ صدر ممنون حسین نے قومی اسمبلی کا اجلاس 13 اگست کو طلب کیا ہوا ہے ۔ نگران وزیر اعظم کی جانب سے نو منتخب قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر نے کی سمری دو روزقبل بھجوائی گئی تھی۔ نومنتخب اراکین قومی اسمبلی 13 اگست کے اجلاس میں اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے، جس کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کا انتخاب ہوگا

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*