ضمانت قبل از وقت گرفتاری کے لئے سابق وزیر عدالت پہنچ گئے۔۔۔ ایک اور سابق وزیر جن کی گرفتاری متوقع ہے اور جس کی خبر بادبان نیوز 5 روز قبل دے چکا ہے، عدالت پہنچ گئے۔تفصیلات جانئے اس رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ: سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کسی بھی اچانک گرفتاری سے بچنے کے لئے عدالت پہنچ گئے جہاں انہوں نے ضمانت کی پٹیشن دائر کی۔ پٹیشن میں انہوں نے نیب اور ڈی جی نیب کو پارٹی ظاہر کیا۔ 

خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ اگر میرے گرفتاری کے وارنٹ نکل چکے ہیں تو مجھے احتساب عدالت ضمانت کے لئے رجوع کرنے کی اجازت دینی چاہیئے۔ 

مزید جانئے

نیب آئندہ 48 گھنٹوں میں کونسا اگلا سابق وزیر گرفتار کرنے لگی ہے؟ جانئے بادبان رپورٹ میں