ضیاء کا اوپننگ بیٹسمین ہار گیا، سنجرانی کو جیت کی مبارکباد: بلاول بھٹو

ضیاء کا اوپننگ بیٹسمین ہار گیا، سنجرانی کو جیت کی مبارکباد: بلاول بھٹو

Last Updated On 12 March,2018  07:02 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن اتحاد کے مشترکہ امیدوار صادق سنجرانی کو نیا چیئرمین سینیٹ بننے پر آصف عل زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور عمران خان سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد دی گئی ہے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں نیا چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر صادق سنجرانی کو مبارکباد پیش کی ہے جبکہ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھی انھیں مبارکباد کا پیغام پہنچایا گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ ضیاء کے اوپننگ بلے باز کو شکست جبکہ وفاق کی جیت ہو گئی۔ صادق سنجرانی کو نیا چیئرمین سینیٹ منتخب ہونے پر مبارکباد۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.