عائشہ خان کا شادی کے بعد شوبز سے کنارہ کشی کا فیصلہ

  ماڈل و اداکارہ عائشہ خان نے شادی کے باعث شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اداکارہ عائشہ خان نے ماڈلنگ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس کے بعد انہیں اداکاری کی آفرز ہوئیں۔ عائشہ خان نے ماڈلنگ کے ساتھ اداکاری سے بھی خود کو منسلک رکھا اور کئی ڈراموں میں اہم کرداروں میں پرفارمنس پیش کی۔ ان کے سو سے زیادہ ڈرامے مختلف ٹی وی چینلز پر آن ایئر ہوچکے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں ںے چند فلموں میں بھی یادگار پرفارمنس پیش کی جن میں   یلغار    اور    جوانی پھر نہیں آنی    جیسی فلمیں شامل ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر عائشہ خان نے شادی کی خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شادی کی خبریں تو کئی ماہ سے میڈیا میں سرگرم تھیں لیکن اب وہ ان خبروں کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے جلد رشتہ ازدواج میں منسلک ہو رہی ہیں اور ان کی اپنے مداحوں سے دعا ہے کہ وہ ان کے مستقبل کیلئے دعا کریں، یاد رہے کہ عائشہ خان کی منگنی گزشتہ برس ہوئی تھی جس کے بعد انہوں ںے کہا تھا کہ وہ شادی کے بعد شوبز کو جاری رکنے کا فیصلہ اپنے گھر والوں کی مرضی سے کریں گی۔
This entry was posted in تفریح, اہم خبریں. Bookmark the permalink.