عالمی مارکیٹ میں یوآن ڈالر پر حاوی ہونے لگا

دنیا بھر میں چینی کرنسی کی دھوم مچ گئی۔ پاکستان نے یوآن کو باہمی تجارت کے لئے منظور کیا تو جیسے لائن ہی لگ گئی۔ دنیا بھر کے دیگر ممالک نے تو اپنے زرمبادلہ کے ذخائر چینی کرنسی میں میں تبدیل کرنا شروع کر دیے ہیں۔ بین الاقومی جریدے رائٹرز کے مطابق فرانس کے مرکزی بینک نے اپنے زرمبادلہ کے ذخائر چینی کرنسی میں تبدیل کرنا شروع کر دیے ہیں۔ فرانسیسی بینک کے بیان آنے کے ساتھ ہی جرمنی نے بھی اپنے ذخائر چینی ڈالر کے مقابلے یوآن میں تبدیل کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق معاشی میدان میں چین بہت تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور تقریبا تمام ممالک ہی چین سے تجارت کر رہے ہیں۔ اگر سلسلے اسی طرح جاری رہا تو آئندہ آنے والے چند سال میں ہی چینی کرنسی دیگر کرنسیوں پر حاوی ہو جائے گی۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.