عامر خان، اہلیہ سمیت سوائن فلو کا شکار

ممبئی: بولی ووڈ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ سوائن فلو کا شکار ہوگئے ، جس وجہ سے اداکار نے ایک ہفتے تک اپنی تمام سرگرمیاں منسوخ کر دیں ۔ عامر خان اور ان کی اہلیہ کرن راؤ کو اچانک پتہ چلا کہ وہ اور ان کی اہلیہ   ایچ ون این ون وائرس    میں مبتلا ہیں جسے سوائن فلو بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ وائرس ایک شخص سے دوسرے شخص میں تیزی سے منتقل ہوتا ہے ، اس وائرس میں مبتلا افراد کی سرگرمیاں محدود کرکے اس کا علاج کیاجاتا ہے ۔ مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے اپنی اہلیہ کرن راؤ کے ساتھ گھر سے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ اور ان کی بیوی سوائن فلو کا شکار ہوئے ہیں ۔ عامر خان نے مختصر ترین ویڈیو پیغام میں کہا کہ یہ تیزی سے پھیلنے والا خطرناک وائرس ہے ، اس لیے وہ ایک ہفتے تک گھر سے نہیں نکلیں گے، تاکہ دیگر لوگ محفوظ رہ سکیں ۔ بھارتی نشریاتی ادارے اے این آئی کی جانب سے ٹوئیٹ کی گئی ویڈیو میں عامر خان نے مزید کہا کہ انہیں سوائن فلو کی وجہ سے اپنی مصروفیات منسوخ کرنے پر افسوس ہے۔ خیال رہے کہ عامر خان نے اس ویڈیو پیغام کے ذریعے دور درشن (ڈی ڈی) ٹیلی وژن اور اسٹار نیٹ ورک کے ٹالک شو (ستیامیو جیاتی) کے میزبانوں اور مہمانوں کو دورے کی منسوخی سے آگاہ کیا۔ اداکار کو 6 اگست کو ہونے والے اس شو میں شرکت کرنا تھی، تاہم وہ سوائن فلو کی نشاندہی کے باعث نہ جا سکے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان نے ستیامیو جیاتی شو میں شرکت نہ کر پانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کو درخواست کی وہ ان کی جگہ وہ اس شو میں چلے جائیں۔ بعد ازاں خاتون صحافی انوپما چوپڑا نے شاہ رخ خان کی جانب سے پروگرام میں شرکت کرنے کی تصویر بھی ٹوئیٹ کی۔
This entry was posted in تفریح, بین الاقوامی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.