عمران خان اسلامائزیشن کیلئے کام کر رہے ہیں، سمیع الحق کا پی ٹی آئی سے اتحاد کا اعلان

متحدہ مجلس عمل کا شیرازہ اکھٹا ہونے سے پہلے ہی بکھر گیا، دینی جماعتوں پر مشتمل اس اتحاد سے اہم جماعت جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ باہرنکل آئی۔ مولانا سمیع الحق نے مجلس عمل کا حصہ بننے سے انکار اور کپتان کے ساتھ مشترکہ میچ کھیلنے کا اعلان کر دیا۔ جمعیت علمائے اسلام سمیع الحق گروپ کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس مولانا سمیع الحق کی صدارت میں پردہ باغ پشاور میں منعقد ہوا۔ مجلس شوریٰ میں بیشتر اراکین نے متحدہ مجلس عمل میں شمولیت کی مخالفت کی اور مولانا فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
شوریٰ کے اجلاس کے بعد مولانا سمیع الحق نے باضابطہ طورپر پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد اور متحدہ مجلس عمل سے دوری اختیار کرنے کا اعلان کیا۔ مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سیکولر جماعت نہیں ہے۔ عمران خان اسلام کی ترویج کیلئے کام کر رہے ہیں تاہم ان کا کہنا تھا کہ جمعیت علماء اسلام سمیع الحق گروپ اور تحریک انصاف اتحاد کی صورت میں بھی اپنی اپنی پارٹی نشان پر الیکشن لڑیں گی۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*