عمران خان اور مصطفیٰ کمال میں رابطہ ، ملکی صورتحال پر گفتگو

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور مصطفیٰ کمال کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے ۔ دونوں رہنمائوں نے فون پر ملک کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور آئندہ انتخابات سمیت موجودہ سیاسی تنائو کے خاتمے پر اپنی تجاویز پیش کیں۔

دونوں ملکی صورتحال کے حوالے سے بہت جلد ون ٹو ون ملاقات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں رہنمائوں نے پاکستان کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں آنے والے انتخابات کے حوالے سے بھی بات چیت کی۔ دونوں رہنمائوں کی ملاقات کے بعد کراچی کے سیاسی حلقوں میں نئی ہلچل مچ گئی ہے اور ان کی ملاقات کو کسی نئے سیاسی اتحاد کا پیش خیمہ بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.