عمران خان منفی سیاست سے وزیر اعظم نہیں بن سکتے، رانا ثناء

رانا ثناء اللہ میڈیا سے گفتگو کے دوران مخالفین پر برس پڑے، کہتے ہیں عمران خان اپنی منفی سیاست کے باعث کبھی وزیر اعظم نہیں بن سکتے۔ انہوں نے شیخ رشید پر بھی کڑی تنقید کی۔ کلبھوشن کے معاملے پر وزیر قانون پنجاب نے کہا کہ بھارتی پروپیگنڈے میں اپوزیشن نے بھی ساتھ دیا۔ رانا ثناء اللہ نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ آئندہ الیکشن میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.