عمران خان نے اپنی کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے اراکین کو شوکاز کیا: شیر پاؤ

پشاور میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آفتاب شیر پاؤ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے اپنے ممبران کو شوکاز نوٹس جاری کئے۔ اب جب عام انتخابات قریب آ گئے ہیں تو ایسے اقدام کی کیا ضرورت ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کی کارکردگی سے عوام مایوس ہو چکے ہیں۔ پی ٹی آئی نے صوبے کے عوام کی کوئی خدمات نہیں کی۔ پنجاب میں میٹرو منصوبے کو جنگلا بس کہنے والوں نے وہی منصوبہ پشاور میں شروع کیا جس سے تاجر اور عوام مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔

آفتاب شیر پاؤ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلین سونامی ٹری منصوبے پر بھی سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔ انہوں نے نیب سے مطالبہ کیا کہ وہ پی ٹی آئی اور اے این پی حکومتوں کا احتساب کرے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*