عمران خان پاناما مافیا کیخلاف جنگ جاری رکھیں گے :فواد چودھری

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین پاناما مافیا کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے ،
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے انہوں نے کہا جہانگیر ترین پر کرپشن ،منی لانڈرنگ کا کوئی الزام نہیں تھا بلکہ انہیں تکنیکی بنیادوں پر آرٹیکل 62 کے تحت نااہل قرار دیا گیا ،ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کی جس جائیداد پر اعتراض کیا گیا وہ ان کے بیٹے کے نام ہے اس لئے ہم عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آج پورے ملک میں کوئی شخص نواز شریف کو ایماندار ماننے کو تیار نہیں جبکہ عمران خان کے خلاف ایسا کوئی الزام نہیں ہے ۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.