عمران خان کا پھر شہباز شریف سے استعفے کا مطالبہ

سانحہ ماڈل ٹاؤن رپورٹ آنے کے بعد عمران خان نے ایک بار پھر اپنے ٹویٹر پیغام میں شہباز شریف کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور انہیں سانحے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی انکوائری مکمل ہونے کے 3 سال 4 ماہ اور 26 روز بعد بالآخر گزشتہ روز عدالتی حکم پر رپورٹ پبلک کر دی تھی۔ اس رپورٹ کا معاملہ عدالت عالیہ میں بھی 3 سال سے زائد عرصہ تک زیرسماعت رہا لیکن ابھی سانحہ کے استغاثہ اور مقدمہ کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.