عوام نے سیاسی شعبدہ بازوں کو گزشتہ انتخابات میں رد کیا اور آئندہ بھی کریں گے، شہباز شریف

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عوام بلاجواز تماشہ لگانے اور جھوٹ کی سیاست کرنے والوں سے بیزار ہو چکے ہیں، گزشتہ انتخابات میں بھی عوام نے سیاسی شعبدہ بازوں کو رد کیا اور آئندہ بھی یہ عناصر اسی انجام سے دوچار ہوں گے۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک کسی ایک پارٹی کا نہیں، سب نے مل کر اسے توانا اور خوشحال بنانا ہے، پاکستان ہے تو ہم ہیں اور ہماری سیاست ہے، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے نام پر افراتفری پھیلانے کی کوشش پاکستان سے دشمنی کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرنے والوں کو ہوش میں آنا چاہیے، جھوٹ اور منافقت کی سیاست کا انجام دنیا دیکھے گی۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.