عوام پوچھ رہے ہیں وزرائے اعظم مدت پوری کیوں نہیں کرتے؟ خواجہ آصف

اسلام آباد:  وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے نکلنے سے دو، تین دن پہلے بھی سکیورٹی کے حوالے سے میاں صاحب کو بار بار وارن کیا گیا، رسک نہ لیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بعض اوقات سیاسی ایشوز کو مدنظر رکھتے ہوئے رسک لینا پڑتا ہے، سکیورٹی کیوجہ سے سفر لمبا ہو رہا ہے، ممکن ہے میاں صاحب کل گوجرانوالہ میں قیام کریں گے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مشرف نے اپنے آپ کو جائز قرار دینے کے لیے (ق)لیگ بنا لی تھی، مشرف باہر جا کر بیٹھا ہے کوئی مائی کا لعل ہے جو اسے ہاتھ ڈالے۔ وزیر خارجہ نے دنیا کامران کان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے پر عوام کی رائے لینا ہمارا حق ہے، کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کر دیا تھا۔ خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ قانون نے اپنا ایک راستہ اپنانا ہوتا ہے، ستر سالہ تاریخ ہے قانون کس طرح راستہ بناتا ہے؟ 70 سال کا سفر طے کر لیا ہے لیکن ابھی بھی سوالات اٹھائے جاتے ہیں۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.