عیدالاضحی: وفاقی اور سندھ حکومت کا ملازمین کو تنخواہ 28 اگست تک ادا کرنے کا فیصلہ

کراچی،اسلام آباد:  اکائونٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نے عید الا ضحی کی چھٹیوں کے پیش نظر وفاقی ملازمین کو اگست کی تنخواہ 28 اگست تک جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے اور بینکوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں 28 اگست تک انکے بینک اکائونٹس میں منتقل کر دی جائیں۔ سندھ حکومت نے بھی اپنے ملازمین کو 28 اگست تک تنخواہیں ادا کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ واضح رہے وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے بھی فنانس ڈپارٹمنٹ کو ریلوے ملازمین کو اگست کی تنخواہیں عید سے قبل ادا کرنے کی ہدایت کی تھی، عیدالاضحی یکم ستمبر کو متوقع ہے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.