غریب عوام پر سردیوں میں گیس کا بوجھ برداشت کرنے کے بعد اب بجلی کے بھاری بل دینے کے لئے تیار۔۔۔ گرمیاں شروع ہونے سے پہلے ہی ایک روپے 93 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی تجویز۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
غریب عوام پر اب بجلی کا بم گِرا دیا گیا۔
عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری، بجلی ایک روپے 93 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تجویز دیدی گئی۔
  سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیپرا کو دیدی ہے۔ درخواست جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی ہے۔