فائنل معرکہ: پشاور زلمی کی بیٹنگ جاری، 3 کھلاڑی آؤٹ

  پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل اور آندرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا، جبکہ اسلام آباد کی جانب سے پہلا اوور سمت پٹیل نے کروایا۔ کامران اکمل 9 گیندوں پر 1سکور بنا کر سمت پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے، سمت پٹیل نے تیسرے اوور میں محمد حفیظ کو بھی پویلین واپس بھیج دیا۔ 38 کے مجموعی سکور پر شاداب خان نے آتے ہی زلمی کے آندرے فلیچر کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر دیا۔
This entry was posted in کھیل, اہم خبریں. Bookmark the permalink.