فریال ناراض، غنی سے اختلاف، ڈاکٹر عاصم کی برطرفی کی وجوہات سامنے آ گئیں

ڈاکٹر عاصم کہتے ہیں استعفیٰ نہیں دیا، آصف زرداری کی ہدایات پر عمل کروں گا۔ تاہم، مرکزی قیادت سے بالا بالا سیاسی سرگرمیوں اور پارٹی عہدیداروں سے سرد مہری کے باعث ڈاکٹر عاصم زیرعتاب آ گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فریال تالپور سے ناراضگی ڈاکٹر عاصم کو مہنگی پڑی ہے۔ فرال تالپور سعید غنی کو کراچی ڈویژن کا صدر بنانا چاہتی تھیں۔ ڈاکٹر عاصم کے غیرفعال کردار نے فرال تالپور کی ناراضگی میں اضافہ کیا۔ سونے پہ سہاگہ ڈاکٹر عاصم کی فاروق ستار سے ملاقات بھی ہو گئی۔ ادھر ڈاکٹر عاصم سے استعفیٰ کا سوال ہوا تو کہنے لگے، کسی نے استعفیٰ نہیں مانگا اور ہدایت تو وہ صرف آصف زرداری سے ہی لیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین آصف زرداری سے قریبی تعلق کے باعث جیالوں کو اہمیت نہیں دیتے تھے۔ جمعہ کو بلاول بھٹو نے پریس ریلیز کے ذریعے ڈاکٹر عاصم کو عہدے سے ہٹایا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.