فغان صوبے جاوزان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 5 طالبان ہلاک

افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے گزشتہ رات جاوزان صوبے کے ضلع فیض آباد کے علاقے چہار باغ میں ایک سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے بعد فورسز اور طالبان کے درمیان کئی گھنٹے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ افغان پولیس حکام کے مطابق طالبان رہنما مولوی احمد شاہ اور اس کے دیگر ساتھیوں نے چیک پوسٹ پرحملہ کیا جسے فورسز نے ناکام بنادیا اور جوابی کارروائی میں 5 طالبان مارے گئے۔ جب کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ فورسز نے طالبان کا اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا۔
This entry was posted in بین الاقوامی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.