فواد خان پاکستان اور بھارت کے بہترین سینماٹک آئیکون قرار

پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کو دبئی میں منعقدہ فلم فیئر مڈل ایسٹ میگزین کی تقریب اجراء میں پاکستان اور بھارت کے بہترین سینماٹک آئیکون کے اعزاز سے نوازا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز دبئی کے بالی وڈ پارکس میں فلم فیئر مڈل ایسٹ میگزین کے اجراء کی تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان سمیت بھارتی اسٹارز نے بھی شرکت کی۔ بھارت سے اداکارہ دپیکا پڈوکون، کرن جوہر، ڈیزائنر منیش ملہوترا، دیا مرزا اور دیگر نے شرکت کی جب کہ پاکستان سے خوبرو اداکارہ مہوش حیات، جاوید شیخ اور لاکھوں دلوں کی دھڑکن سپر اسٹار فواد خان اس محفل میں شریک ہوئے۔

فواد خان اور کرن جوہر تقریب میں ایک ساتھ آئے جب کہ ان کے ہمراہ منیش ملہوترا بھی تھے۔ فواد خان کو اس موقع پر پاک بھارت کے سینماٹک آئیکون اعزاز سے نوازا گیا اور ان کے کام کو قابل ستائش قرار دے کر خوب سراہا گیا۔ واضح رہے کہ فواد خان نے اپنی بالی وڈ ڈیبیو فلم خوبصورتکے لیے فلم فیئر ایوارڈ میں بہترین ڈیبیو اداکار کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.