فواد چوہدری کا زرداری کو سیاستدانوں کی بجائے وکلاء سے ملاقاتوں کا ‘مفت مشورہ’ جبکہ دوسری سےجانب پیپلز پارٹی رہنما وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے فواد چوہدری کو تحریک انصاف کا کرائے کا لائوڈ سپیکر کہ دیاگیا۔ بادبان رپورٹ

 فواد چوہدری نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو سیاستدانوں کی بجائے وکلاء سے ملاقاتوں کا ‘مفت مشورہ’ دے دیا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ‘زرداری صاحب سیاستدانوں کی بجائے وکلاء سے ملاقاتوں کو ترجیح دیں، اس مفت مشورے کا احساس ان کو ہفتوں میں نہیں بلکہ دنوں میں ہوگا’۔

اسی سیاسی بحث و تقرار میں دوسری جانب سے  وزیر بلدیات سندھ نے بھی فواد چوہدری کو تحریک انصاف کا لائوڈ اسپیکر کا لقب دے دیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما نے سعید گنی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایک کرائے کا لائوڈ اسپیکر رکھا ہوا ہے  جسکا کام ہر وقت شور مچا نا ہوتا ہے۔