فٹبال ورلڈکپ 2018: فرانس عالمی چیمپیئن بن گیا

فٹبال ورلڈکپ 2018، فرانس کی ٹیم کروشیا کو ہرا کر دوسری بار عالمی چیمپئن بن گئی، فرنچ ٹیم نے فائنل معرکے میں کروشیا کو 2-4 سے شکست دی۔

 

ماسکو میں جاری فٹبال ورلڈکپ کا فائنل معرکہ فرانس نے جیت لیا، لوزنیکی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں مجموعی طور پر فرانس کا پلڑا بھاری رہا۔ ورلڈ کپ 2018 کے دوران پہلی مرتبہ کروشین ٹیم دباؤ میں نظر آئی۔ فائنل میچ کے پہلے ہاف کی نسبت دوسرے ہاف میں فرانس کا پلڑا بھاری رہا اور فرنچ ٹیم نے 2-4 سے فتح اپنے نام کی۔

 

 

 

 

پہلے ہاف کے اختتام پر فرانس کو ایک کے مقابلے میں دو گول کی برتری حاصل تھی۔ دوسرے ہاف میں پال پوگبا نے میچ کے 59ویں منٹ میں شاندار گول کر کے فرانس کی برتری 1-3 کر دی۔ اس کے چھ منٹ بعد ہی مپابے نے ایک اور گول کر کے سکور 4-1 کر دیا۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.