فٹبال کی دنیا کے سٹائلش کھلاڑی ڈیوڈ بیکھم 42 برس کے ہو گئے

ریٹائرمنٹ کے باوجود بیکھم کا سحر اور فین فالوونگ برقرار ہے۔ سٹار فٹبالر کا کیریئر لاتعداد فتوحات اور شاندار ریکارڈز سے بھرپور ہے۔ انہوں نے کلب لیول پر کیریئر کا آغاز 1994ء میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے کیا۔ بیکھم نے مانچسٹر یونائیٹڈ، ریال میڈرڈ، اے سی میلان اور پی ایس جی سمیت دیگر ٹیموں کی جانب سے کھیلتے ہوئے 129 گولز داغے، انگلینڈ کی جانب سے انہوں نے 17 گولز کیے۔ ڈیوڈ بیکھم نے 1999ء میں سپائس گرلز بینڈ کی مشہور سنگر وکٹوریہ سے شادی کی، دونوں کا شمار برطانیہ کی مقبول ترین جوڑی میں ہوتا ہے، ان کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ ڈیوڈ بیکھم نے صرف اپنے کھیل سے ہی نہیں بلکہ منفرد ہیئر سٹائلز کیساتھ بھی نوجوانوں کو اپنا دیوانہ بنائے رکھا۔ 2013ء میں انہوں نے پی ایس جی کی جانب سے آخری میچ کھیلا۔ بیھکم کی ریٹائرمنٹ پر مداح تو اداس تھے ہی وہ خود بھی آبدیدہ نظر آئے۔
This entry was posted in کھیل, اہم خبریں. Bookmark the permalink.