فٹبال کے بادشاہ کرسٹیانو رونالڈو پر کروڑوں روپے کا جرمانہ عائد

کرسٹیانو رونالڈو پر 47 کروڑ 73 لاکھ روپے جرمانہ عائد

47 کروڑ 73لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا، فٹبالر کو ڈھائی ارب ٹیکس بھی ادا کرنا ہو گا۔

ٹیکس چوری کے مقدمےمیں ریال میڈرڈ کے کرسٹیانو رونالڈو کو مجرم قرار دیدیا گیا۔ اسپین کی عدالت نے اسٹار فٹبالر پر 15 کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا جبکہ دو سالہ قید سے بچنے کیلئے رونالڈو کو 32 کروڑ 73 لاکھ روپے مزیدجرمانہ ادا کرنا ہوں گے، فریقین میں معاہدہ طے پا گیا۔

پرتگالی اسٹار کو 2 ارب 54 کروڑ روپے ٹیکس ادا کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔ کرسٹیانو رونالڈو پر 2011 سے 2014 تک اسپین میں ٹیکس چوری کرنے کا مقدمہ چل رہا تھا

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.