Breaking News

فیس بک نے 21 کروڑ جعلی اکاؤنٹس کی موجودگی کا اعتراف کرلیا

فیس بک نے 2017 کی تیسری سہہ ماہی میں ہونے والی آمدنی کی تفصیلات کے ساتھ ساتھ دیگر اعداد و شمار بھی جاری کیے جس کے مطابق اب دنیا بھر میں فیس بک استعمال کرنے والے افراد کی تعداد اضافے کے بعد 2 ارب 7کروڑ ہوچکی ہے۔

فیس بک نے اس بات ک ابھی اعتراف کیا ہے کہ 2 ارب 7 کروڑ صارفین میں تقریباً 3 فیصد (6 کروڑ) لوگ ایسے بھی ہیں جن کے اکاؤنٹس ناقص یا جعلی ہیں۔ اس کے علاوہ مزید 10 فیصد (20 کروڑ 70 لاکھ) اکاؤنٹ ایسے ہیں جن کے مالکان نے فیس بک پر اور بھی اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں۔

فیس بک کے مطابق ستمبر میں ختم ہونے والی سہہ ماہی میں فیس بک کا کل منافع 10 ارب 30کروڑ ڈالر رہا۔ فیس بک کے مطابق انہوں نے اس سہہ ماہی کے لیے 9 ارب 94 کروڑ ڈالر آمدنی کی توقع کی تھی اور یہ پہلا موقع ہے کہ ایک سہہ ماہی میں فیس بک کی آمدنی 10 ارب ڈالر سے متجاوز ہوئی ہے۔

ماہانہ بنیادوں پر فیس بک کے فعال صارفین کی تعداد 2 ارب 7 کروڑ ہوگئی ہے جو گزشتہ سہہ ماہی میں 2 ارب ایک کروڑ تھی جبکہ روزانہ کی بنیاد پر فعال صارفین کی تعداد ایک ارب 37 کروڑ ہے جو گزشتہ سہہ ماہی میں ایک ارب 32 کروڑ تھی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved