فیس بک کو 122 ملین ڈالرز کا جرمانہ

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن نے فیس بک کو 122 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ جرمانہ میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر صارفین کی معلومات حاصل کرنے کے الزام میں عائد کیا گیا ہے۔ یورپی کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق فیس بک کو 110 ملین یورو کا جرمانہ اس لیے کیا گیا کیونکہ اس نے ای یو مرجر ریگولیشن کے تحت 2014ء میں کمیشن کو تفتیش کے دوران واٹس ایپ کے بارے میں غلط معلومات فراہم کی تھیں۔ جب 2014ء میں فیس بک کو واٹس ایپ کے بارے میں مطلع کیا گیا تو اس نے کمیشن کو بتایا کہ کمپنی فیس بک اور واٹس ایپ صارفین کے درمیان خود کار ملاپ کے قابل نہیں ہے۔ کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ فیس بک نے صارفین کےعلم میں لائے بغیر ان کی معلومات جمع کیں۔
This entry was posted in بین الاقوامی, Science and Technology, اہم خبریں. Bookmark the permalink.