فیصلے خلاف آنے پر عدلیہ اور اداروں کیخلاف سازشیں کی گئیں: نثار کھوڑو

تقریب سے خطاب میں نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ کراچی بار آئین کا رکھوالا ہے، 12 مئی کو وکلاء سڑکوں پر مرتے رہے، ہم نے 12 مئی کو ننگی دہشتگردی دیکھی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بھٹو نے جان دے کر جمہوریت کی لاج رکھی، آمروں نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا ہے، جب دھرنا دیا گیا اور کچھ لوگ انگلی کے منتظر تھے تو ہم پارلیمنٹ اور جمہوریت کے ساتھ کھڑے تھے۔
رہنماء پی پی پی کا مزید کہنا تھا کہ ذاتی مفاد کی خاطر اداروں کو کمزور نہیں کرنا چاہئے، فیصلے خلاف آنے پر عدلیہ اور اداروں کے خلاف سازشیں کی گئیں، پیپلز پارٹی کبھی جمہوریت کے خلاف نہیں جائے گی۔ وکلاء سے خطاب کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی اور پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ وکلاء کے بغیر نامکمل ہے، پیپلز پارٹی کے پاس مستقبل کی قیادت بلاول بھٹو ہے۔
This entry was posted in Uncategorized. Bookmark the permalink.