فیصل آباد: خسرہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری، ایک اور مریض دم توڑ گیا

ڈجکوٹ کا محمد اصغر فیصل آباد کے الائیڈ ہسپتال میں زیرعلاج تھا جو خسرہ کے باعث دم توڑ گیا ہے۔ رواں سال خسرہ سے ہلاکتوں کی تعداد تیرہ ہو گئی ہے۔ چار مریض ابھی بھی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ فیصل آباد کے سب سے بڑے ہسپتال میں مرض کی ویکسین نہ ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ صرف ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کیلئے ہی ویکسین منگوائی گئی ہے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں, Uncategorized. Bookmark the permalink.