فیصل آباد: سسرالیوں نے مبینہ طور پر خاتون کو زہر دیکر قتل کر دیا

  تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے وارث پورہ میں 22 سالہ ثمینہ کو اولاد نہ ہونے پر سسرالیوں نے زہر دے دیا جس سے وہ جاں بحق ہو گئی۔ ثمینہ کی شادی 2 سال قبل یونین کونسل چیئرمین ملک افتخار کے بیٹے رضوان کے ساتھ ہوئی تھی۔ دو سال گزرنے کے بعد بھی ثمینہ کے ہاں اولاد نہ ہونے پر گھر میں جھگڑا رہتا تھا۔ آج ثمینہ کی پراسرار موت پر اس کے ورثاء نے زہر سے قتل کرنے کا الزام لگایا۔ پولیس نے ثمینہ کی لاش کا پوسٹمارٹم کروایا اور بعد ازاں ثمینہ کے شوہر رضوان اور دیگر سسرالی رشتہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تلاش شروع کر دی ہے۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.