فیصل آباد: لوڈ شیڈنگ کے باعث صنعتوں میں کام ٹھپ، مشینیں بند، مزدور پریشان

صنعتی شہر میں گرمی کی شدت میں لوڈ شیڈنگ کو کنٹرول کرنے کے حکومتی دعوے ہوا ہوتے دکھائی دیتے ہیں۔ گھریلو صارفین کی مشکلات اپنی جگہ، چھوٹے صنعتی یونٹ بھی بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی زد میں ہیں۔ لوڈ شیڈنگ کی بدولت کام نہ ہونے کی وجہ سے مشینیں بند اور مزدور پریشان دکھائی دیتے ہیں۔ مزدور کہتے ہیں کہ غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بنی ہوئی ہے، چھوٹے صنعتی یونٹس میں کام کی کمی کے باعث مالکان کی جانب سے پہلے ہی مزدوروں کی تعداد محدود رکھی جانے لگی ہے، ایسے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مزدور بھی بے روزگاری کے دہانے پر کھڑے ہیں اور ان کے چہروں پر پریشانی کے آثار عیاں ہیں۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ اگر اسی طرح جاری رہا تو پھر نہ صرف رہی سہی صنعتیں دم توڑ جائیں گئیں بلکہ ملکی معیشت کے غیرمستحکم ہونے کا خدشہ بھی پیدا ہو جائے گا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.