فیصل آباد: بسنت کا خونی کھیل جاری، ہوائی فائرنگ، 132 پتنگ باز گرفتار ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا، پتنگ بازی کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان دم توڑ گیا۔ پولیس بے بس۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

بادبان رپورٹ
فیصل آباد: بسنت کا خونی کھیل جاری، ہوائی فائرنگ، 132 پتنگ باز گرفتار ہوائی فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری رہا، پتنگ بازی کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان دم توڑ گیا۔ پولیس بے بس۔

لوگوں کے گلے کاٹنے کی کھلی اجازت، فیصل آباد میں خونی کھیل زندگیاں نگلنے لگا، حکومت نے آنکھیں بند کر لیں۔ انتظامیہ بھی بے بس، شہر میں پتنگ بازی کا سلسلہ زور و شور سے جاری ہے، کوئی روکنے والا نہیں۔

سرگودھا روڈ پر پتنگ بازی کے دوران کرنٹ لگنے سے 30 سالہ شکیل زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ سی ٹی ڈی اہلکار کیمیکل ڈور ہیلمٹ میں پھنسنے اور 13سالہ لڑکا پتنگ پکڑتے ہوئے چھت سے گر کر زخمی ہو گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

۔