فیصل آباد :مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی ، تین کمسن بچے زخمی

فیصل آباد میں مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر میاں بیوی اور تین کمسن بچے زخمی ہوگئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

فیصل آباد کے علاقہ میں منصورآباد میں واقع مکان کی چھت خستہ حالی کے باعث گرگئی جس کے نتیجہ میں کمرے میں سوئے 30 سالہ صائم، اس کی اہلیہ اور 3 کمسن بچے زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر فوری طور پر موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو زخمی حالت میں ملبے تلے سے نکال کر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*