فیصل آباد میں پیاز کی قیمت 100 روپے فی کلو ہوگئی

فیصل آباد:  ٹماٹروں کے بعد فیصل آباد میں پیاز کی اونچی اڑان جاری ہے ۔ پیاز نے بھی قیمت کے حوالے سے سینچری کر لی جس کی وجہ سے شہریوں کو اب پیاز کی خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ پہلے ٹماٹروں نے ڈبل سینچری کرکے شہریوں کے گال لال کئے تو اب رہی سہی کسر پیاز کی سینچری نے مکمل کر دی ۔ چند روز قبل 40 ، 50 روپے میں فروخت ہونے والا پیاز اچانک 100 روپے کلو ہوگیا ۔ مارکیٹ میں پیاز کی قیمت سنتے ہی شہریوں کے ہوش ٹھکانے آجاتے ہیں جن کا کہنا ہے ٹماٹر کا تو نعمل البدل دہی تھا پیاز کا کیا کیا جائے ۔ انتظامیہ کی ریٹ لسٹ پر پیاز کی قیمت 60 سے 65 روپے ہے جبکہ دوکانداروں کا شکوہ ہے منڈی سے پیاز 90 روپے کلو میں مل رہا ہے ، ذخیرہ فروشوں کے خلاف کارروائی نہ ہونے سے مارکیٹ میں پیاز شارٹ اور قیمت میں اضافہ ہوگیا ہے ۔
This entry was posted in Busniess, اہم خبریں. Bookmark the permalink.