فیصل آباد: پولیس کا تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے پر امن مظاہرین پر دھاوا

فیصل آباد پولیس پر امن مظاہرین پر ٹوٹ پڑی۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ سے استعفے کا مطالبہ کرنے والے تحریک لبیک یارسول اللہﷺ کے پر امن کارکنوں پر پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع ہو گیا۔ کئی کارکن زخمی ہوگئے۔ گلیاں اور بازار زہریلے دھویں سے بھر گئے۔ پولیس اہلکار باریش اور بزرگ مظاہرین کو اتنے برے طریقے سےپکڑتے اور دھکیلتے رہے کہ تشدد وحشت اور بربریت کی نئی مثال قائم کر دی گئی۔ اس دوران پر امن مظاہرین محض کل ہونے والے احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے ستاون اپنے ساتھیوں کی رہائی اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ ﷺ کی جانب سے ملک بھر میں ناموس رسالت قانون میں ترمیم کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ لیکن پر امن مظاہرین پر حکومت کے اس تشدد کو دیکھ کر صاف دکھائی دیتا ہے کہ حکمران کس قدر حواس باختہ اور حق کی آواز کے سامنے گھبرا چکے ہیں۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.