Breaking News

فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کا مرحلہ مکمل

 فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز کا مرحلہ مکمل ہوگیا ۔ میگا ایونٹ کیلئے 32 ٹیموں کی لائن اپ مکمل ہوگئی ہے کوالیفائرز کے آخری میچ میں پیرو نیوزی لینڈ کو شکست دے کر عالمی کپ کیلئے کوالیفائی کر نے والی آخری ٹیم بنی۔ پیرو نے پلے آف میں نیوزی لینڈ کو دو صفر سے شکست دے کر ورلڈ کپ کی سیٹ بک کرائی۔
لیما میں کھیلے گئے میچ میں پیرو نے نیوزی لینڈ کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہیں دیا ۔ جیفرسن فارفن اور کرسچیئن ریمس نےگول اسکور کر کے ورلڈ کپ میں رسائی کا جشن منایا۔
پیرو کی فتح کےساتھ ہی ورلڈ کپ میں شرکت کرنےوالی 32 ٹیمیں فائنل ہو گئیں ۔ اٹلی اور نیدرلینڈ جیسی ٹیمیں آئندہ برس ہونےوالے شو پیس ایونٹ میں جگہ نہ بنا سکیں ۔
فیفا ورلڈ کپ اگلے برس 14 جون سے 15 جولائی تک روس میں کھیلا جائےگا ۔ جرمن ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
No News Found.

سائنس اور ٹیکنالو
No News Found.

اسپیشل فیچرز
No News Found.

تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ محفوظ ہیں۔
Copyright © 2024 Baadban Tv. All Rights Reserved