عمائدین نے کہا کہ مجاہد آفریدی نے گھر کے سامنے رکشہ سے اترتے وقت گولیاں ماریں، عاصمہ کو 3 گولیاں لگیں، قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، وہ آخری ویڈیومیں مجاہد آفریدی کا نام لے رہی تھی، پرویز خٹک نے انٹرویو میں کہا کہ ہمارے معاشرے میں ایسے واقعات روز ہوتے ہیں، وزیر اعلیٰ کا عہدہ ایک ذمہ داری کا عہدہ ہوتا ہے، وزیر اعلیٰ نے غیرذمہ داری کا مظاہرہ کیا، ان کے غیرذمہ دارانہ بیان سے مروت قوم کی دل آزاری ہوئی۔
مروت عمائدین نے مزید کہا کہ پختون روایات میں ہم ایک دوسرے کے ساتھ غم میں شرکت کرتے ہیں، پرویز خٹک نے ہمارے زخموں پر نمک پاشی کی ہے، چیف جسٹس عاصمہ کیس کی خود نگرانی کریں، ملزم کو انٹرپول کے ذریعے سعودی عرب سے واپس لایا جائے۔