قادیانیوں کومسلمان قراردینے پر رانا ثنا اللہ کی لاہورہائیکورٹ بار کی رکنیت ختم کردی گئی

قادیانیوں کومسلمان قراردینے پر وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے لاہورہائیکورٹ بارمیں داخلے پرتاحیات پابندی لگاکران کی رکنیت بھی ختم کردی گئی۔
قادیانیوں کومسلمان قراردینے پر صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ کے لاہورہائیکورٹ بارمیں داخلے پرتاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے اور ان کی ممبرشپ بھی ختم کر دی گئی۔
رانا ثناء اللہ کے قادیانیوں کے بارے بیان کے خلاف ہائیکورٹ بار کا اجلاس ہوا اس موقع پررانا ثناءاللہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔
سیکرٹری سپریم کورٹ بار آفتاب باجوہ نے کہا قادیانیوں غیر مسلم ہیں ان کو مسلمان کہنا مسلمانوں اور آئین کی توہین ہے۔ سیکرٹری عامر سعید راں نے کہا ایسے لوگ جو یہ کہیں کہ مسلمانوں اور قادیانیوں کہیں کہ معمولی سا اختلاف ہے وہ واجب القتل ہیں۔ شان رسالت پر ہماری جان بھی قربان ہے۔
لاہورہائیکورٹ بار کے عہدے داروں نے رانا ثنااللہ کے خلاف مظاہرہ کیا اور گستاخ رسول کی سزاموت کے نعرے لگائے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.


*