قانونی اصلاحات پر سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے کنونیئر سینیٹ فاروق ایچ کی سربراہی میں آج بروز بدھ، 6 فروری 2019 کو پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

قانونی اصلاحات پر سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کمیٹی کے کنونیئر سینیٹ فاروق ایچ کی سربراہی میں بدھ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔ جس میں عدالتی نظام کی درجہ بندی کے علاوہ خصوصی عدالتوں کو عام عدلیہ کے ساتھ ضم کرنے کے سلسلے میں پالیسی ، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ، وزارت دفاع ، وزارت قانون اور وزارت موسمیاتی تبدیلیوں سے متعلقہ مختلف قانونی امور پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے متعلقہ محکموں سے رائے طلب کی تاکہ ٹھوس سفارشات مرتب کی جاسکیں۔کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹر بیرسٹر محمد علی خان سیف کے علاوہ سابق سینیٹر چوہدری محمد انور بھنڈر اور ایڈوائز جسٹس (ر) محمد رضا خان بھی شریک ہوئے ۔