قذافی سٹیڈیم: سخت سکیورٹی انتظامات، پولیس کے ساتھ ساتھ فوج بھی تعینات

لاہور: حکومت اور پی سی بی نے قومی اور بین الاقوامی کھلاڑیوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کا وعدہ پورا کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔ تمام سکیورٹی ایجنسیز کھلاڑیوں کے ہوٹل، روٹ اور قذافی سٹیڈیم اور اس کے اردگرد کے علاقوں کو مکمل طور پر گھیرے ہوئے ہیں۔ جگہ جگہ پولیس کی موبائلز گشت کر رہی ہیں۔ تیس سے زائد عمارتوں پر سنائپرز کو تعینات کیا گیا ہے۔ آج پولیس کے ساتھ ساتھ پاک فوج کے جوانوں کی بڑی تعداد بھی سٹیڈیم کے اردگرد تعینات ہے۔
This entry was posted in قومی, کھیل, اہم خبریں. Bookmark the permalink.