قربانی کے بکروں سے بھرے ٹرک کو حادثہ،65 بکرے ہلاک

دنیاپور میں قربانی کے بکروں سے بھرے منی ٹرک کا حادثہ پیش آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیاپور میں کہروڑ پکا چوک پرقربانی کے بکروں سے بھرے مِنی ٹرک کوحادثہ پیش آیا ہے۔ حادثے کے نتیجے میں پینسٹھ بکرے ہلاک جبکہ بیس زخمی ہو گئے ہیں

حادثے میں ٹرک میں سوار تین افراد بھی زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کا شکار ٹرک حیدرآباد سے جہلم جارہا تھا۔بکروں سے بھڑے ٹرک کو حادثہ پیش آنے کے بعد میونسپل کمیٹی کےعملے نے مردہ بکروں کو نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے۔

Be the first to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.