قصور واقعہ: خورشید شاہ کا شہباز شریف، رانا ثنا اللہ سے استعفے کا مطالبہ

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے قصور واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ انہوں نے کہا رائیونڈ میں مور مرنے پر ایس پی کو معطل کیا گیا، اتنا دکھ تھا تو معصوم جان کے بدلے وزیراعلیٰ مستعفی ہو جاتے۔ خورشید شاہ نے کہا قصور میں ایسے واقعات مسلسل ہو رہے ہیں، یہ واقعہ درندگی کی انتہا اور حکومت پنجاب کی ناکامی ہے۔ انہوں نے کہا حکومت وقت ایسے واقعات کی روک تھام میں ناکام رہی، ملزموں کی گرفتاری نہ ہوئی تو یہ حکومت کی ناکامی ہوگی، مظاہرین پر فائرنگ افسوسناک عمل ہے، پنجاب حکومت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے سبق سیکھنے کے بجائے اسے دہرایا۔ ان کا کہنا تھا نواز شریف کی باتوں کے پیچھے ان کی سوچ اور دوست ہیں۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.