قطر سے طالبان کی مدد کے ٹھوس شواہد ہیں : سعودیہ

کابل ( : افغانستان میں تعینات سعودی عرب کے ناظم الامور ماشری الحربی نے کہا ہے کہ قطر افغانستان میں خانہ جنگی کو ہوا دینے کیلئے طالبان اور دوسرے عسکریت پسند گروپوں کی مالی مدد کرتا رہا ہے ، ان کے پاس قطر کی طرف سے طالبان کی مالی مدد کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی ناظم الامور نے ایک بیان میں کہا کہ افغانستان میں طالبان اور خطے میں سرگرم دوسرے عسکریت پسند گروپوں کی مالی امداد قطر کی سرکاری پالیسی کا حصہ ہے
This entry was posted in بین الاقوامی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.