قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں ستاروں کی محفل آج سجے گی

سرفراز،اسد شفیق، حفیظ، بابر اعظم، احمد شہزاد، عامر ودیگرایکشن میں ہوں گے۔ فوٹو: فائل قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ ہفتے سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔ ایونٹ میں 8ریجنل ٹیمیں لاہور وائٹس،لاہوربلوز،کراچی وائٹس، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور فاٹا شریک ہیں۔
افتتاحی میچ میں 12بجے کراچی وائٹس اور فیصل آباد کی ٹیمیں مقابل ہونگی، شہر قائد کی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد دیگر کھلاڑیوں میں اسد شفیق، انور علی، رومان رئیس، خرم منظور، شاہد یوسف، میر حمزہ، تابش خان، حارث سہیل، ذوالفقار بابر، دانش عزیز، اعظم حسین، جاہد علی اور ابرار احمد شامل ہیں۔ فیصل آباد ریجن کے نامزد کپتان مصباح الحق بنگلادیش پریمیئر لیگ میں شریک ہیں تاہم ٹیم کی کمان سنبھالنے کیلیے سعید اجمل کا آپشن موجود ہے جب کہ اسکواڈ میں آصف علی، فہیم اشرف، صہیب مقصود، عمران بٹ، خرم شہزاد، محمد سمیع، تاج ولی، صاحبزادہ فرحان، یاسر شاہ، علی وقاص، عمران خالد، علی شان اور اسد رضا موجود ہیں۔
دوسرے مقابلے میں شام 4بجے لاہور کی دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ بلوز ٹیم کے کپتان محمد حفیظ کو  بابر اعظم، احمد شہزاد، حسین طلعت، امام الحق، طیب طاہر، عابد علی، خالد عثمان، عاطف جبار، محمد عامر، جنید خان، آغا سلمان، سعد نسیم،  عدنان اکمل اور غلام مدثر کی خدمات حاصل ہیں جب کہ لاہور وائٹس کے کپتان سلمان بٹ کو وہاب ریاض، کامران اکمل، عمر اکمل، سمیع اسلم، آصف علی، آصف ذاکر، احسان عادل، محمد عرفان (فاٹا)، عامر یامین، بلال آصف، عماد بٹ، رضا علی ڈار، حسان خان اور اظہر علی کا ساتھ حاصل ہوگا۔
This entry was posted in قومی, اہم خبریں. Bookmark the permalink.