قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر زخمی۔۔۔ ٹیم سے باہر۔ تفصیلات جانئے بادبان رپورٹ میں۔

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر ملائیشیا کے خلاف میچ میں زخمی ہو کر ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے۔

بھارت میں جاری ہاکی ورلڈ کپ میں پاکستان نے اپنا دوسرا گروپ میچ گزشتہ روز ملائیشیا کے خلاف کھیلا تھا جو ایک ایک گول سے برابر رہا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان رضوان سینئر کو ملائشیا کے خلاف میچ کے دوران دائیں پاؤں کی دوسری انگلی فریکچر ہوا جس کے باعث وہ ورلڈ کپ سے آؤٹ ہو گئے ہیں۔